حوصلہ بلند رکھیں
مقابلہ ہمیشہ جیتنے کے لئے ہی نہیں کیا جاتا، کبھی ہارنے کے لئے، کبھی تجربہ کے لئے ہوتا ہے ۔
زندگی میں ہر موڑ پر کامیابی ہی ملے!!!!!
یہ ضروری نہیں ہے ۔زندگی میں ہونے والے مقابلے سبق دیتے ہیں، کبھی ایسا بھی ہوسکتا ہے آپ اپنی جگہ بالکل درست ہوں پھر بھی میدان چھوڑنا پڑ سکتا ہے ۔اس لیے نہیں کہ آپ قابل نہیں بلکہ شاید یہ آپ کے حصے کا نہیں تھا۔🌺🌹🍂
ہار جیت زندگی کا لازمی حصہ ہے، بس اتنا ہونا چاہئے کہ "جیت "ملنے پر خوشی میں پاگل نہ ہو اور اگر "شکست و ہار"سے دوچار ہوجائے تو بددل اور احساس کمتری کا شکار نہ ہو ۔🌳🍃
ٹیچر اور کوچ کا دل ہمیشہ بڑا ہونا چاہئے کہ مقابلہ کرنے والے کو کسی موڑ پر کمزور نہ ہونے دے ۔اگر کھلاڑی کمزور ہورہا ہوتو اس کے اندر جوش و جذبہ پیدا کرے ۔تاکہ آئندہ بہتر تیاری کے ساتھ شریک مقابلہ ہوسکے ۔☔🔥☔
ہر کھیلاڑی جیت اور فتح کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترتا ہے ،جی جان سے مقابلہ کرتا ہے ،ہمت و حوصلے کو بلند رکھتے ہوئے مد مقابل کا سامنا کرتا ہے ،مقابلہ انفرادی ہو یا اجتماعی ہر ٹیم کے کھیلاڑی کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ جیت ہماری ٹیم کی ہو ،مگر کبھی معمولی غلطی ہار اور شکست کا سبب بن جاتی ہے،کبھی جیتا ہوا میچ ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔یہ کسی فردکے ساتھ خاص نہیں جیت ہار کا تعلق ہر فرد سے ہے، کوئی تنہا خود کو شکست خوردہ نہ سمجھے۔✨🌙🌟
عزم و حوصلے سے میدان سر کیے جاتے ہیں، پہاڑوں کو کاٹ سرنگ بنایا جاتا ہے ،سمندر کی تہہ میں اتر موتی جواہرات تک پہنچا جاتا ہے، زمین کا سینہ چیرنے پر ہی معدنیات تک رسائی ہوتی ہے ،انسان اس وقت نہیں جب خود کو ہارا ہوا تسلیم نہ کرلے۔حوصلہ باقی رکھو، اپنے ارادے مضبوط کرو ۔کبھی موقع ملےتو بہتر مظاہرہ کی کوشش کرنا ۔💨🌦
ہار جیت سے یہ بھی سبق ملتا ہے کامیابی ہی ملے، ناکامی کا منہ نہ دیکھنا پڑے!!!!! یہ سوچ غلط ہے ۔جیت اور فتح کی لذت وہی محسوس کرسکتا ہے جو شکست سے دوچار ہوا ہو ۔کبھی آدمی وہاں ناکام ہوجاتا ہے جہاں اسے صد فی صد کامیابی کی امید ہوتی ہے ۔لیکن وہ کامیابی کسی اور کی جھولی میں چلی جاتی ہے ۔اللہ پاک پھرکسی ایسے موڑ پر کامیابی دیتا ہے جہاں کامیابی کی بالکل امید نہیں ہوتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.۔ ۔۔ ۔۔۔۔۔.۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔