اپنے اندرمثبت سوچ بیدار کریں
اگر آپ اپنا دن بہتر اور سہانا گزارنا چاہتے ہیں تو اس کائنات کے خالق و مالک کا نام "اللہ اللہ" چند مرتبہ دہرائیں۔
اﷲ جل جلالہ کا مقدس نام ہی کائنات کی اصل روح اور جان ہے، یہ دنیا کی بستی اسی وقت تک آباد رہے گی جب تک کسی ایک کی زبان پر بھی یہ مقدس نام جاری رہے گا، اور جس وقت کوئی زبان بھی ’’اﷲ، اﷲ‘‘ کا ورد کرنے والی باقی نہ رہے گی اس وقت بساطِ عالم کو لپیٹ دیا جائے گا، آسمان کی قندیلیں بجھا دی جائیں گی، دریاؤں اور سمندروں کا پانی خشک ہوجائے گا، نظامِ عالم درہم برہم ہو جائے گا۔
اللہ نے تمہارے اندر بے شمار صلاحيتیں رکھی ہے۔تمہارے اندر پوشیدہ راز ہے۔اس راز کو پالو تو دنیا میں کامیابی و کامرانی حاصل کرنے سے کوئ نہیں روک سکتا۔اللہ پر بھروسہ اور اعتماد رکھو وہ تمہیں نوازے گا۔اتنا دے گا کہ تمہارے دامن تنگ پڑ جائیں گے۔مایوسی کو قریب بھی نہ آنے دو۔ مایوسی انسان کو اندھیرے کی طرف لے جاتی ہے تمہیں اجالے کی تلاش ہے تو دل کے اندر امید کی شمع ہمیشہ روشن رہنے دو۔امید کے شعاعوں کو کبھی کم نہ ہونے دو۔صبر و شکر کا دامن کبھی ہاتھ نہ جانے دو۔تمہیں معلوم ہے جو بندہ پُر امید ہوتا ہے اس کا دامن کبھی خالی نہیں رہتا۔
اپنی سوچ کو پاکیزہ رکھو ۔انسانی سوچ آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔خیالات کی پاکیزگی نئے جہان سے واقف کراتی ہے ۔منزلیں تمہیں آواز دے رہی ہے۔کامیابی تمہارے انتظار میں ہے۔منزل کی راہیں تمہاری راہ دیکھ رہی ہے۔انسان قد سے اونچا نہیں ہوتا ،اپنے بلند خیالات کی وجہ سے اونچا اور قد آور ہوتا ہے۔دنیا کی بتاتی ہے جو کوشش کیا اس نے منزل پالیا۔منزل کی جستجو تجھ میں ہے تو پھر پرندوں کے مثل پرواز بھرو اور منزل تک پہنچو۔ تمہارے استقبال میں کلیاں فرش راہ بنی ہے۔ بہزاد لکھنوی کا یہ شعر جذبہ دروں کو مہمیز کرتا ہے:
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے
منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے