الجامعۃ السنیہ للبنات قمر کالونی میں عرس خواجہ غریب نواز

 الجامعۃ السنیہ للبنات قمر کالونی میں عرس خواجہ غریب نواز

گلبرگہ۔10/ فروری بروز جمعرات کو سلطان الہند،عطائے رسول خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے گلبرگہ شہرمیں ملت کی نونہال بچیوں کی تعلیم و تربیت کا معروف ادارہ الجامعۃ السنیہ للبنات(گلشن آمنہ) قمر کالونی میں قل شریف کا اہتما م کیا گیا۔ صبح دس سے بچے آیات کریمہ پڑھا گیا۔پھر ادارہ کی معلمات محترمہ قمر النساء باجی، معلمہ امرین تبسم،معلمہ عائشہ سمرین کی نگرانی میں طالبات نے حمد باری تعالیٰ،نعت شریف اور منقبت کے اشعارفرحین انجم،رومانہ خانم اور ثانیہ قادریہ و دیگر طالبات نے پیش کیے۔صدر معلمہ قمر النساء باجی نے خواجہ غریب نواز کے بعض گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے طالبات کو اہم معلومات فراہم کی۔انہوں نے خواجہ غریب نواز کی دینی و تبلیغی خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے ان کی زندگی کے مشن کو بیان کرتے ہوئے دین کی راہ میں پیش آنے والی مصیبت و پریشانیوں کو ذکر کی۔ خواجہ غریب نواز کی اس محفل میں شرکت کے لیے کچھ مہمان بھی مدعو تھے۔دوپہر میں فاتحہ خوانی ہوئی جس میں ادارہ کے معلمین مولاناعبدالحسیب رضوی،مولانامحمدافروز رضا مصباحی،قاری اسد اللہ رشیدی،مولانا آصف جمال مصباحی،مولاناغلام مصطفی رضوی  کے علاوہ حضرت مولاناظل الرحمن برہانی صاحب،جناب افتخار سیٹھ،جناب تاج الدین،محمد اظہر وغیرہ موجود تھے۔ تمام لوگوں کے لیے طعام کا انتظام کیا گیاتھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی