مسلک اعلیٰ حضرت فی زمانہ حق کی پہچان ہے

 امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ چودہویں صدی کی ایک عبقری شخصیت کا نام ہے ۔انہوں نے دین و سنیت کی جو خدمات انجام دی ہے وہ رہتی دنیا تک آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔ہر قدم پر سنت و شریعت کی جس طرح پاسداری کی ہے وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے ۔ ان کا گھرانہ انہیں کے نقش قدم پر ثابت ہیں اسلاف کے نقوش راہ کو اپنی زندگی کا محور بنایا ہے ان کی اولاد سبھی اہل سنت و جماعت پر قائم ہیں یہی ان کی شناخت اور پہچان ہے ۔ ان کے پوتے ہوں یا کوئی اور گھر کا فرد سبھی مسلک اہل سنت جسے موجودہ زمانے میں مسلک اعلیٰ حضرت کہا جاتا ہے اسی پر گامزن ہے بغیر کسی خوف و خطر کے اپنے عقائد کو ظاہر کرتے ہیں بلک یوں کہا جائے ان کا گھرانہ اہلسنت وجماعت کا پیمانہ بنا ہوا ہے ۔ جو شریعت کے مطابق ہے وہ قابل رشک و قابل اتباع ہے جو شریعت مطہرہ سے ہٹ جائے اس کی کوئی حاجت نہیں ۔مسلک اعلی حضرت فی زمانہ حق کی پہچان کا نام ہے ۔

ڈال دی قلب میں عظمت مصطفی 

سیدی اعلی حضرت پہ لاکھوں سلام

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی