روئے زمین پر کلام اللہ کے بعد بخاری شریف کا مرتبہ بلند:مولانا عتیق الرحمن رضوی
الجامعۃالسنیہ للبنات کاختم بخاری وجشن ردا پوشی کا کامیاب انعقاد۔41 / طالبات کی فراغت
گلبرگہ: شہر میں دختران ملت کی تعلیم و تربیت کا مشہور ادارہ الجامعۃ السنیہ للبنات (گلشن آمنہ)قمر کالونی کا ”ختم بخاری شریف و جشن ردا پوشی“ کا پروگرام 30/ دسمبر بروز جمعرات کو صبح دس بجے سے مجسٹک فنکشن ہال رفیع چوک گلبرگہ میں پیرانی ماں سیدہ امۃ الجویریہ صاحبہ زوجہ حضرت شاہ محمد اسماعیل قادری سجادہ نشین بارگاہ نیلور شریف کی سرپرستی میں اور صدر معلمہ قمرالنساء باجی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔محترمہ مسرت قریشی کی نظامت،عالمہ عائشہ سمرین کی تلاوت سے جلسے کا آغا زہوا۔عالمہ عرشیہ بیگم،سودانوری،عظمی صدف،ریشمافاطمہ نے بارگاہ نبوی نے نعت کے اشعار پیش کیں۔سیدہ مسرت فاطمہ،نصرت فاطمہ،فرحین انجم،رومانہ خانم میزبان مقررات کے طور پرزینت بزم تھیں۔جبکہ محترمہ عالمہ فاضلہ آفرین سلطانہ صاحبہ صدر معلمہ جامعہ ام المساکین،ایم ایس کے ملز، گلبرگہ۔محترمہ عالمہ فاضلہ کنیز فاطمہ صاحبہ بنت حضرت مولاناظل الرحمن برہانی معلمہ مدرسہ فیض مصطفی للبنات گلبرگہ خصوصی مقررات کے طور پر مدعو تھیں۔
بخاری شریف کی آخر ی حدیث کا درس دینے کے لیے دارالعلوم رضائے مصطفی گلشن رضوی، رائچور کے شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا عتیق الرحمن صاحب مدعو تھے۔ انہوں نے بخاری شریف کی اہمیت اور دیگر احادیث کی کتابوں پراس کی فوقیت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے امام بخاری کی احادیث کے جمع کرنے میں ان کی محنت و جستجو اور مشقت و تکلیف کو ذکر کیا۔ختم بخاری کے بعد ادارہ سے فارغ ہونے والی طالبات کی ردا پوشی وگل پوشی معزز مہمان خواتین کے ہاتھوں عمل میں آئی۔مولاناغلام مصطفی رضوی کی جانب سے تمام فارغات کوکتاب ”سنی بہشتی زیور“ منابھائی پانی پوری والے کی جانب سے ”قانون شریعت“ کو دی گئی۔
عالمہ فاضلہ اور قاریہ کی اسناد مندرجہ ذیل طالبات کو دی گئی: ناظرہ بیگم ولد محمدنظیر، ثناء پروین ولد صاحب پٹیل،نسرین بیگم ولد عبد الرشید صاحب،ثناء تسلیم ولد عباس علی صاحب،امرین تبسم ولد محمد تاج الدین،عائشہ سمرین ولد محمد حنیف قریشی،فردوس فاطمہ ولد عبدالکریم،سمرین صباولدمستان صاحب،روبینہ بیگم ولد اسماعیل صاحب،عرشیہ بیگم ولد شیخ محی الدین، منیرہ بیگم ولدعبد الغفور،عائشہ مسکان ولد سلیم صاحب،نصرت فاطمہ ولد محمد اسماعیل،سمیہ بیگم ولد عبد الغفور،کشف الوریٰ ولد عبدالرزاق،شیرین فاطمہ ولد محمد عارف۔
مندرجہ ذیل طالبات کو اردو مولوی کی سند عطا کی گئی: معراج النساء ولد شمس الدین،نہاں انصاری ولد بشیر انصاری، عرشیہ انجم ولد عبد السلیم، شیرین توفیقہ ولد عبد الرزاق، عرشیہ بیگم ولد محمد اسماعیل،سعیدہ بانوولد عبد القدوس، سمرین بیگم ولد مقبول میاں،ساجدہ بیگم زوجہ محی الدین صاحب، شیخ آسیہ ولد عبد الحمیدصاحب۔
پروگرام نہایت کامیاب رہا۔خواتین کی ایک بڑی تعداد ختم بخاری اور رداپوشی کے حسین منظر کو دیکھنے کے لیے آئی ہوئی تھیں۔فارغ طالبات کے گھر والے بھی اپنی بچیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں۔ دعا و سلام پر جلسے کا اختتام ہوا۔